عالمی و ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

عالمی و ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے پر آگیا
عالمی و ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

دنیا بھر کی بلین مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں، جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 198 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے پر آگیا۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!