عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2025
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور ملکی دونوں مارکیٹوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 65 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ادھر پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 972 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف واپسی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
Comments
0 comment