عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں مستحکم
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 پر مستحکم رہی
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2024
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2047ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کی وجہ سے بدھ کو پاکستان کے تمام مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
پاکستان بھر کی مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 15 ہزار 200 اور دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 500 پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment