عوام کیلیے خوشخبری، بجلی کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان

عوام کیلیے خوشخبری، بجلی کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان

نیپرا اس درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا
عوام کیلیے خوشخبری، بجلی کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

بجلی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے جون کے مہینے کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں جمع کرا دی ہے، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 65 پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا  اس درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا اور منظوری کی صورت میں اس کمی کا اطلاق صارفین کے بجلی بلوں پر کیا جائے گا۔

تاہم، یہ واضح رہے کہ اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین (وہ صارفین جو بہت کم بجلی استعمال کرتے ہیں اور انہیں سبسڈی دی جاتی ہے) اور کراچی کے بجلی صارفین پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کے-الیکٹرک کے علیحدہ ٹیرف کے تحت مقرر کی جاتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!