آئی ایم ایف کے مزید مطالبات، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان

آئی ایم ایف کے مزید مطالبات، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان

حکومت کو غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کا مشورہ دے دیا
آئی ایم ایف کے مزید مطالبات، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان

Webdesk

|

18 Dec 2025

کراچی : آئی ایم ایف نے شرائط کی طویل فہرست پاکستان کو دے دی ۔  بجلی اور گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ حکومت نے  پیٹرول پر مزید لیوی لگانے اور سبسڈی میں کٹوتی کی تیاری کرلی۔ عملدرآمد کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔

ماہرین  نے خبردار کردیا کہ آمدن بڑھانے کے بجائے اگر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا رہا تو معیشت کی رفتار مزید تھم جائے گی اور زندگی پہلے سے زیادہ مشکل ہو جائے گی۔

مالی نظم و ضبط کے نام پر حکومت کو اپنے اخراجات اور سرکاری اداروں کے خسارے کم کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔سات ارب ڈالر کے توسیعی قرض سہولت کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط  کے ساتھ ہی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی فرمائشوں اور مطالبات کی نئی فہرست بھی مل گئی۔

 گردشی قرضہ قابو میں رکھنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں بروقت اضافہ، پاور سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کمی، پیٹرول و ڈیزل پر لیوی 5 روپے بڑھا کر 85 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام یا کاروباری طبقے پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے سے معیشت مزید سست روی کا شکار ہوگی۔

حکومت کو غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کا مشورہ دے دیا۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا کام صرف معاشی استحکام میں معاونت ہے۔

پائیدار ترقی کے لییبنیادی اصلاحات حکومت کی ذمہ داری ہے۔گیارہ نئی شرائط کے بعد قرض پروگرام  کی مجموعی شرائط 64 تک پہنچ گئی ہیں۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت تیسرا اقتصادی جائزہ مارچ 2026 میں ہوگا جس سے پہلے حکومت کو متعدد  اہداف پورے کرنا ہونگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!