آئی ایم ایف نے پاکستان کی حمایت کردی، بھارتی مطالبہ مسترد

آئی ایم ایف نے پاکستان کی حمایت کردی، بھارتی مطالبہ مسترد

پاکستان کو یہ رقم 28 ماہ میں اقساط کی شکل میں دی جائیں گی
آئی ایم ایف نے پاکستان کی حمایت کردی، بھارتی مطالبہ مسترد

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو امداد روکنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 2.3 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج پر غور کیا جائے گا۔  

آئی ایم ایف کے نمائندے نے واضح کیا کہ بورڈ کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا اور پاکستان کی درخواست پر باقاعدہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، ہمارا عمل معیاری طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔"

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق، اجلاس میں پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی مالی امداد کی منظوری متوقع ہے، جس میں 1.3 ارب ڈالر کا ریزلیئنٹ اینڈ سسٹین ایبل فنڈ (آر ایس ایف) پروگرام، جو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو یہ رقم 28 ماہ میں اقساط کی شکل میں دی جائیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!