اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرائیں۔۔ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرائیں۔۔ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

ہم نے پرمیئم نمبر پلیٹس فروخت کرکے چار گھنٹوں میں 67 کروڑ جمع کیے تھے، ستمبر میں دوبارہ آکشن کرنے جا رہے ہیں۔
اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرائیں۔۔ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

Webdesk

|

20 Aug 2024

 کراچی:  سندھ حکومت نے صوبے میں گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی کل اہم میٹنگ ہوئی ہے، اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ ہوجائے گی، اس کی دس ہزار سرکاری فیس ہوگی، بائو میٹرک اور ویری فکیشن بھی گھر بیٹھے ہی ہوگی، ہم ساری چیزیں آن لائن کرنے جا رہے ہیں۔

 ہم نے پرمیئم نمبر پلیٹس فروخت کرکے چار گھنٹوں میں 67 کروڑ جمع کیے تھے، ستمبر میں دوبارہ آکشن کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سائبر نائف سرجری کے منصوبے کا افتتاح کیا،  ان اسپتالوں میں صرف سندھ کے لوگوں کا علاج نہیں ہوتا پوری پاکستان سے لوگ آتے ہیں۔

 سائبر نائف سرجری سندھ میں مفت ہوتی ہے اور امریکا میں یہ علاج دوکروڑ روپے سے زائد میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں یہ علاج ایک کروڑ اسی لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر پنجاب حکومت کے کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، افسوس ہوا، ہم نے کبھی منفی سیاست نہیں کی، چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھا دیے اور بڑے بھائی نے دو ماہ کے لیے سہولت دے دی۔

 آپ لوگوں کو صرف دو مہینوں تک سستی بجلی دے رہے ہیں ؟ اس کے بعد کیا ہوگا؟ جب کہ ہمارے لیڈر کا مقصد لیڈر لانگ ٹرم ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے پاکستان کے صحافیوں کو تھرپارکر کا دورہ کروائیں گے، معاشی اور انرجی ماہرین کے رائے ہے کہ سستی بجلی تھرپارکر کے کوئلے سے ملے گی، تھرپارکر سے بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔

انہوں نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلی کی تنقید سن کر بہت افسوس ہوا، آپ ہم سے پلان لیں ہم آپ کو پلان بنا کر دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!