بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2025

نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔

 نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

 نیپرا کا بتانا ہےکہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کرکے نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!