بجلی صارفین کے لیے 53.39 ارب روپے کے ریلیف کا امکان

بجلی صارفین کے لیے 53.39 ارب روپے کے ریلیف کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اس ریلیف کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں
بجلی صارفین کے لیے 53.39 ارب روپے کے ریلیف کا امکان

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

اسلام آباد: پاکستان بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی امید ہے۔ یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اس ریلیف کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

ان درخواستوں میں بتایا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ اور آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مجموعی طور پر ان ایڈجسٹمنٹس کے بعد صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف میسر آئے گا۔

نیپرا ان درخواستوں کی سماعت 4 اگست کو کرے گا۔ نیپرا جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!