فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز

چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے بڑھکر 9933 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز

Webdesk

|

21 Jan 2026

کراچی : عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ملک میں تریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کے بھائو بھی سوا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے، 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے ہے۔

واضح رہے کہ کئی ممالک کے سینٹرل بینکس کی اور جیو پولیٹیکل حالات سے سونا چاندی مہنگے ترین سطح پر پہنچ گئے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 127 ڈالر مہنگا ہوکر 4840 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے بڑھکر 9933 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!