حکومت نے سونے کا کاروبار کرنے والوں کو بڑی خوش خبری سنادی
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2025
اسلام آباد: حکومتِ نے سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی امپورٹ و ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں 2013ء کے امپورٹ ایکسپورٹ آرڈر میں ترامیم کرتے ہوئے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری سابقہ نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سونا، قیمتی دھاتیں اور جواہرات صرف متعلقہ اسکیمز کے تحت درآمد یا برآمد کیے جا سکیں گے، اور درآمد کے لیے درکار تمام دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشنل دشواریوں کی صورت میں متعلقہ کسٹمز افسر کی منظوری سے ایک مرتبہ کسٹمز اسٹیشن تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی بینک کے ذریعے ٹرانسفر ہوگی جو بنیادی درآمدی عمل کا ذمہ دار ہوگا۔
حکومتی فیصلے کا مقصد قیمتی دھاتوں کے شعبے میں اصلاحات اور تجارت کو سہل بنانا بتایا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment