کراچی کے لیے ڈبل ڈیکربسیں بندرگاہ پر پہنچ گئیں
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈبل ڈیکربسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں اور جلد سڑکوں پر آئیں گی۔
Webdesk
|
15 Dec 2025
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے لیے ڈبل ڈیکربسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ڈبل ڈیکر بسوں کی تصاویر شیئر کردیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈبل ڈیکربسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں اور جلد سڑکوں پر آئیں گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments
0 comment