کراچی ٹیکس دینے میں پہلے نمبر پر، اعداد و شمار آپ کو حیران کردیں گے

کراچی ٹیکس دینے میں پہلے نمبر پر، اعداد و شمار آپ کو حیران کردیں گے

کراچی نے ایک سال میں 1 ہزار 522 ارب روپے ٹیکس دیا
کراچی ٹیکس دینے میں پہلے نمبر پر، اعداد و شمار آپ کو حیران کردیں گے

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2025

کراچی نے ایک بار پھر ٹیکس دینے میں ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق کراچی سر فہرست جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-2024 کے دوران کراچی سے 1 ہزار 522 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا۔

 انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63لاکھ روپے جمع ہوئے۔

اسکے علاؤہ سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار 402ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے۔

اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے1ہزار 164ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!