کے الیکٹرک صارفین کیلیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کردی

کے الیکٹرک صارفین کیلیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کردی

کے الیکٹرک کا جائزہ لینے کے بعد اگلا قدم اٹھانے کا فیصلہ
کے الیکٹرک صارفین کیلیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کردی

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2025

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

کے۔الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نیپرا کا یہ فیصلہ کمپنی کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق، رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، تاہم دیگر متعدد معاملات میں کی گئی تبدیلیاں کے۔الیکٹرک کے لیے غیر پائیدار قرار دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان فیصلوں کے اثرات تمام اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص صارفین پر مرتب ہوں گے۔

کے۔الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!