مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بُری خبر، آٹا فی کلو مزید مہنگا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بُری خبر، آٹا فی کلو مزید مہنگا

گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بُری خبر، آٹا فی کلو مزید مہنگا

Webdesk

|

4 Jul 2024

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ٹیکسز نافذ کرنے کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 سے 7 روپے اضافے کا عندیہ دے دیا۔


فلور ملز کا کہنا ہے کہ گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی اور عندیہ دیا ہے کہ اگر ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو ملز بند کرنے کے ساتھ ہڑتال کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔


ترجمان فلو ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔


چوہدری عامر نے کہا کہ اسی طرح  میدے، فائن آٹے کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔ صرف 2 فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں، 98فیصد سیلز ٹیکس غریب عوام سے وصول کیا جائے گا۔


چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عامر عبداللہ نے کہا کہ ہول سیلر اور ریٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں بڑھنے سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے، فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتے۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت فلور ملرز کو کیا ایف بی آر کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!