ملک میں آج سونا سستا ہوگیا

ملک میں آج سونا سستا ہوگیا

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ملک میں آج سونا سستا ہوگیا

Webdesk

|

9 Dec 2025

کراچی:  آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے فی تولہ  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھا 1900 روپیکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600  روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!