ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی ؟
عالمی مارکیٹ میں تبدیلی کے بغیر فی اونس سونا 3540 ڈالر پر برقرار رہا۔

Webdesk
|
4 Sep 2025
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام رہا۔
ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت میں استحکام رہا، ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار رہی۔
اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر مستحکم رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلی کے بغیر فی اونس سونا 3540 ڈالر پر برقرار رہا۔
Comments
0 comment