ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Webdesk

|

8 Jul 2024

کراچی : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2376ڈالر کی سطح آگئی۔

ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 245100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1113روپے کی کمی سے 210134 روپے کی سطح پر آگئی۔

 تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3500روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!