ملک میں سونا ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا
Webdesk
|
31 Jan 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 14 ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Comments
0 comment