ملک میں سونے چاندی کی قیمت آج کیا رہی؟
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 53.70 ڈالر پر پہنچ گئی۔
Webdesk
|
27 Nov 2025
کراچی: ملک بھر میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان جیمز لینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4165 ڈالر پر مستحکم رہا تاہم چاندی کی قیمت بڑھ گئی، اور 160 روپے اضافے سے فی تولہ چاندی 5642 روپے پر پہنچ گئی۔
پاکستان جیمز لینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام چاندی 138 روپے کے اضافے سے 4837 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 53.70 ڈالر پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment