ملک میں سونے کی بلند پرواز تھم گئی، فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی بلند پرواز تھم گئی، فی تولہ قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
ملک میں سونے کی بلند پرواز تھم گئی، فی تولہ قیمت میں کمی

Webdesk

|

11 Aug 2025

کراچی : سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، ملک میں نرخوں میں بڑے اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوسونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!