ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت واضح کم ہوگئی
اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ23ہزار 251 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
Webdesk
|
9 Sep 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزا ر 400 روپے ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ23ہزار 251 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھا 7 ڈالر کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس ہے،ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
Comments
0 comment