مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2512 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی

Webdesk

|

21 Aug 2024

کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2512 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہو گئی۔

بدھ کے روز ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے فی تولہ قیمت 2950 اور فی 10 گرام قیمت 2529.14 روپے پر برقرار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!