مونس علوی کے الیکٹرک کے دوسری بار چیف ایگزیکٹیو مقرر

ویب ڈیسک
|
8 Jul 2025
کراچی: کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ 7 جولائی 2025 کو ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مونس علوی کی دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025 سے موثر ہوگی۔ مونس علوی کو پہلی مرتبہ 2018 میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، اور انہوں نے 2008 میں کے-الیکٹرک میں ملازمت کا آغاز کیا تھا۔
کے-الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق، مونس علوی کی قیادت میں کمپنی نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
بورڈ نے ان کی ماضی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ فیصلہ کے-الیکٹرک کی اسٹریٹجک سمت اور آپریشنل استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment