نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں

Webdesk
|
6 May 2025
کراچی: نادرن بائی پاس کراچی میں لگنے والی مویشی دوست منڈی کا 20 واں روز، قربانی کے جانوروں سے لدے ٹریلرز اور ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ جاری، گیارہ سو ایکٹر رقبے پر قائم مویشی دوست منڈی کا ہنڈال آہستہ آہستہ بھرنا شروع ہوگیا ۔
سندھ۔پنجاب۔بلوچستان اور کراچی سے ہزاروں خوبصورت جانور مویشی دوست منڈی پہنچ لائے جارہے ہیں پنجاب کے شہروں رحیم یارخان۔صادق آباد۔شجاع آباد۔ملتان۔بہاولپور۔اور شیخو پورہ ،سندھ کے شہروں سکھر ۔روہڑی ۔شکارپور۔رانی پور۔کوٹ ڈی جی۔نواب شاہ۔سانگھڑ اور دادو بلوچستان کے شہروں سبی، کوئٹہ، لسبیلہ اور کشمور سے آنے والے قربانی کے جانور مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں ۔
رات یا ہو دن قربابی کے جانوروں سے لدے ٹریلرز اور ٹرکوں کی آمد ورفت کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے، وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں تگڑے اور خوبصورت جانوروں کے لئے خیمے گاڑ دیئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب آسٹریلین بل، ساہیوال اور چولستانی گائے دیسی بچھرے اور سندھی بکرے منڈی میں اپنا رنگ جمانے ہوئے ہیں ، کوہ مری ، لاڑی اور ڈاچی نسل کے اونٹوں نے بھی مویشی منڈی کی رونق میں اضافہ کردیا ہے ۔
سندھی ، گلابی، کاموری، ٹاپرے اور راجن پوری بکروں کی بھی مانگ بڑھتی جا رہی ہے ، مویشی دوست منڈی میں پہلے دن سے ہی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے کراچی کے شہری خوبصورت جانور اپنی من پسند قیمتوں میں لرید کر خوشی خوشی ڈالوں پر لاد کر گھر لے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment