پاکستان میں دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی
10گرام سونے کا بھا 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 393 روہے ہوگیا ہے۔
Webdesk
|
9 Oct 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
بیان کے مطابق 10گرام سونے کا بھا 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 393 روہے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 30 ڈالر کم ہو کر 2617 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment