پاکستان میں سونا سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Webdesk
|
9 May 2025
کراچی :ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج سونا مزید سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونا 1800 روپے سستا ہوگیا ، جس کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے پر آگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی سے 3 لاکھ 840 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی اور سونا 3325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Comments
0 comment