پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60ڈالر کے اضافے سے 2470ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 254000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944روپے کے اضافے سے 217764 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

 تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 4000روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!