پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

7 Oct 2024

کراچی:آج کاروباری روز کے دوران  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!