پاکستان ریلوے سے اچھی خبر سامنے آگئی
Webdesk
|
2 Dec 2025
کراچی: پاکستان ریلوے نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر 2025 کو سال کا سب سے زیادہ آمدن والا مہینہ قرار دیا ہے۔
اس ماہ کے دوران پاکستان ریلوے نے صرف مسافری شعبے سے 4,768 ملین روپے کی غیرمعمولی آمدن حاصل کی۔ پاکستان ریلوے کی یومیہ اوسط آمدن 159 ملین روپے رہی، جو مسافری آمدن کے مقررہ یومیہ ہدف 150 ملین روپے سے زیادہ ہے۔
اس طرح ادارے نے ماہانہ ہدف سے 270 ملین روپے زائد** آمدن حاصل کی، جو کہ بہتر انتظامی کارکردگی اور عوامی اعتماد میں مسلسل اضافے کا واضح ثبوت ہے۔
آمدن میں اس نمایاں اضافے کی ایک بڑی وجہ ملک بھر میںباقاعدہ بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف کارروائیاں ہیں، جو کے ذرائع کے مطابق ناصر نذیر، ڈپٹی چیف کمرشل منیجر(مسافر) اور ان کی ٹیموں کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
ان آپریشنز کے دوران 8,214 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور موقع پر ہی 18,226,640 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔
ان کارروائیوں نے نہ صرف آمدن میں اضافہ کیا ہے بلکہ ٹکٹ چیکنگ اسٹاف اور مسافروں میں مثر روک تھام بھی پیدا کی ہے۔
پاکستان ریلوے کی سخت احتساب پالیسی کے تحتت قریبا 20 ریلوے ملازمین** جو آمدنی کے ضیاع میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف **ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (E&D) رولز** کے تحت کارروائی جاری ہے۔
Comments
0 comment