پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل 24 مئی سے ہوگا۔
Webdesk
|
23 May 2024
اسلام آباد : پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل 24 مئی سے ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نے لکھا کہ روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے غریب کی پہنچ سے روٹی دور ہوگئی تھی۔
Comments
0 comment