پنجاب میں بجلی 14 روپے یونٹ سستی، 200یونٹ والے صارفین ریلیف سے محروم
Webdesk
|
18 Aug 2024
اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کیا جائے گا مگر 200یونٹ والے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلی پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔
تاہم خبر سامنے آرہی ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث حالیہ فراہم کی گئی سہولت میں 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین شامل نہیں ہوں گے۔ یہ ریلیف 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ہی دیا جائے گا۔
Comments
0 comment