پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟ خوش خبری آگئی
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2025
حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل بھی سستا ہونے کا امکان ہے، جس کی قیمت میں تقریباً 73 پیسے کمی تجویز کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخ 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کم کیے جانے کی امید ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے 30 نومبر کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جو یکم دسمبر سے نافذ ہوں گی اور آئندہ 15 دن تک مؤثر رہیں گی۔ اس سے پہلے وزیراعظم سے حتمی مشاورت بھی کی جائے گی۔
Comments
0 comment