پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آج رات کو پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیٹرول میں 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے۔ آئل انڈسٹری نے اپنی سفارشات تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھجوا دی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے یہ سفارشات کل تک حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں ہی قیمتوں میں ردوبدل پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!