پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافہ ہونے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 روز کیلیے اضافہ متوقع ہے تاہم نئی قیمتوں کا اعلان 16 ستمبر سے  ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل میں 4 روپے 79 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔

اس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ وزیراعظم کو بھیجیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!