قدرت مہربان، پاکستان میں زیر زمین تیل کی پیداوار شروع

قدرت مہربان، پاکستان میں زیر زمین تیل کی پیداوار شروع

او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ آگاہ کردیا
قدرت مہربان، پاکستان میں زیر زمین تیل کی پیداوار شروع

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ضلع اٹک میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر سے باقاعدہ پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق اٹک میں واقع سوغری بلاک میں 17 مارچ کو گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

کمپنی نے بتایا کہ سوغری بلاک کے کنواں نمبر ون سے گیس اور ہلکے تیل کی پیداوار کا عمل کامیابی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے خط کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 14 ملین مکعب فٹ (MMSCFD) گیس اور 430 بیرل یومیہ ہلکا خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ قومی گیس سسٹم میں شمولیت کے لیے 8 انچ قطر کی 14 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ سوغری نارتھ پلانٹ سے حاصل گیس ذخائر کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جہاں پراسیسنگ کے بعد گیس کو سوئی نادرن گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!