شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔
شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

Webdesk

|

6 Jan 2026

کراچی:  شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے کراچی میں آٹے کی قلت اور زائد قیمتوں میں اضافے کی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندم کی کمی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے فوری طور پر گندم کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ کیا تو شہر میں آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن جنید عزیز نے کہا کہ کراچی میں روزانہ ایک لاکھ بوری گندم کی ضرورت ہے، لیکن اس وقت شہر کو صرف تقریبا پچاس ہزار بوری فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں چالان کی رقم جمع کرانے کے باوجود ہر مل کو صرف تین سے چار ہزار بوری گندم جاری کی گئی، جبکہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہر مل کو سولہ ہزار چھ سو بوری گندم کا کوٹہ ملے گا۔

جنید عزیز نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ نے دیگر صوبوں کو گندم کی ترسیل روکنے کے لیے چیک پوسٹ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن فوری اقدام نہ ہونے کی صورت میں کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!