سال کے آخری روز بھی سونے کا بھاؤ کم ہوگیا
سال 2025 میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ84 ہزار 362 روپے بڑھی ہے
Webdesk
|
31 Dec 2025
کراچی: ملک بھر میں آج رواں برس کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے کم ہوکر 3لاکھ 91 ہزار771 روپے ہے، اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہوکر 4346 ڈالر فی اونس ہے۔
سال 2025 میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ84 ہزار 362 روپے بڑھی ہے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں1لاکھ 58 ہزار 60 روپے اضافہ ہوا ہے۔
Comments
0 comment