سال کے پہلے روز سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

سال کے پہلے روز سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

فی تولہ سونا 4 دن میں 21ہزار ایک سو روپے سستا ہوا ہے۔
سال کے پہلے روز سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

Webdesk

|

1 Jan 2026

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 2400روپے سستا ہوا ہے۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 54 ہزار 562روپے ہوگئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89ہزار 713 روپے ہے۔

 واضح رہے کہ فی تولہ سونا 4 دن میں 21ہزار ایک سو روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب سونے کی عالمی قیمت 24ڈالر کم ہوکر 4  ہزار 322  ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!