اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی کا ڈیزائن فائنل کرلیا

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی کا ڈیزائن فائنل کرلیا

نئے نوٹ کب سے مارکیٹ میں پیش ہوں گے؟ گورنر نے بتادیا
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی کا ڈیزائن فائنل کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2025

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن حتمی شکل دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کراچی میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر نے بتایا کہ نئے نوٹوں کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی ماہر نے تیار کیا ہے اور انہیں متعارف کرانے کا عمل جاری ہے۔

جمیل احمد نے کہا، "ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اس پر مزید کام کیا جائے گا۔"

انہوں نے یہ بات ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی جس کا بنیادی مقصد شرح سود کو برقرار رکھنے کے سٹیٹ بینک کے فیصلے کے بارے میں تھا۔

گورنر نے نئے نوٹوں کی مالیت، رنگ یا دیگر خصوصیات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور واضح کیا کہ ڈیزائن ابھی تک عوام کے سامنے پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کرنسی نوٹوں کی ایک پرانی تصویر، جو دوبارہ ڈیزائن کیے گئے نوٹوں کی تھی، وہ دراصل سٹیٹ بینک کے ایک آرٹ مقابلے سے لی گئی تھی اور اس کا موجودہ سرکاری ڈیزائن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!