سونا غریب کی پہنچ سے دور، قیمت میں پھر اضافہ
فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 356 ڈالر تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
|
12 Jul 2025
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 356 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں ہوئے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔
اسی طرح، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہوکر 4,022 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 73 روپے کے اضافے کے ساتھ 3,448 روپے پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment