سونا غریب کی پہنچ سے مزید باہر، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے متجاوز

سونا غریب کی پہنچ سے مزید باہر، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے متجاوز

فی تولہ سونے کی قیمت 1400 اضافے کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 500 پر پہنچ گئی
سونا غریب کی پہنچ سے مزید باہر، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران 15ڈالر کے اضافے سے 2518ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 263500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 225908روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!