سونا مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 36 ڈالرز کا اضافہ

Webdesk
|
21 Jul 2025
سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر اضافے کے بعد 3387 ڈالر پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پیر کوسونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فی تولہ سونا 3600روپے مہنگا ہوگیا۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ61 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 3 ہزار 87 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کے بھاﺅ 4012 روپے پر برقرار رہے۔
Comments
0 comment