سونا ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

سونا ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
سونا ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2025

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نرخ نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 533 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

عالمی رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے میں فروخت ہوا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 462 روپے بڑھ کر 8 ہزار 407 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!