سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نئی قیمت 4لاکھ 73ہزار 362روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح کو چھو گئی ۔
سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Webdesk

|

26 Dec 2025

کراچی: سونا مزید مہنگا ہوگیا اور قیمتیں عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 05ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 510ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔

دریں اثنا مقامی سطح پر جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 73ہزار 362روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح کو چھو گئی ۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 4لاکھ 05ہزار 831روپے کی بلند سطح پر آگئی۔علاوہ ازیں ملک  میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 240روپے کے اضافے سے 7ہزار 945روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!