سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا
10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے میں پر پہنچ گیا
Webdesk
|
1 Dec 2025
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے میں پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4,245 ڈالر پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھا بتایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment