سونے کا مقامی و عالمی بھا ؤبلند ترین سطح پرپہنچ گیا

سونے کا مقامی و عالمی بھا ؤبلند ترین سطح پرپہنچ گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔
سونے کا مقامی و عالمی بھا ؤبلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Webdesk

|

26 Sep 2024

کراچی : سونے کا مقامی اور عالمی بھاؤتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ملک میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 665 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!