سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
10 گرام سونے کی قیمت 3924 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی۔

Webdesk
|
10 Oct 2025
ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4578 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 3924 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 44 ڈالر کمی سے 3995 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی بھی مہنگی ہونے لگی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے اضافے کے بعد 5100 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی 29 روپے 42 پیسے اضافے کے بعد 4372.42 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں چاندی کی قیمت 50.13 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment