سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 دن کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 دن کے بعد بڑا اضافہ

بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 379ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 دن کے بعد بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2026

سال نو کے دوسرے دن پانچ روز بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کے دوسرے دن پانچ روزہ وقفے کے بعد جمعہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 379ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی سطح کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 60ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 887 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 94ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 227روپے کے اضافے سے 7ہزار 862روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 195روپے کے اضافے سے 6ہزار 740روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!