سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی
ویب ڈیسک
|
5 Oct 2024
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سے 2653ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 275500 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 236197 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment